پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) لاہور نے مختلف اہم عہدوں کیلئے ہنرمند، محنتی اور پرجوش افراد کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔ اگر آپ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت رکھتے ہیں اور ایک محفوظ، ترقی یافتہ پنجاب کے قیام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے خاص ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید منصوبوں پر کام کرنے کے لیے ماہرین کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے اور عوامی خدمات میں معیار کو بلند کیا جا سکے۔
دستیاب خالی آسامیوں کی تفصیل!
ایگزیکٹو آفیسر (ڈیٹا سائنس)
ایگزیکٹو آفیسر (انفارمیشن اینڈ ڈیٹا سیکیورٹی)
ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر (جی آئی ایس)
ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر (آرٹیفیشل انٹیلیجنس / مشین لرننگ)
اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر (قانون/لا)
یہ تمام عہدے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہیں اور ان میں کام کرنے والوں کو پیشہ ورانہ ماحول اور بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
درخواست دینے کا طریقہ!
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست آن لائن فارم کے ذریعے جمع کرواسکتے ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے یہاں جائیں: psca.gop.pk/career
عوام کیلئے خوشخبری! ہر خاندان کو 13 ہزار 500 روپے ملیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اعلان
مزید معلومات کے لیے رابطہ! آپ سوالات یا وضاحت کیلئے ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں: recruitment@psca.gop.pk
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








