بگ باس 19 میں طوفان! سلمان خان نے اشنور کور کی سرعام کلاس لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو غیرملکی میڈیا

بگ باس 19 کے تازہ ترین قسط “ویک اینڈ کا وار” میں بالی وُڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مقابلے کی شریک اشنور کور پر اُس کے مغرورانہ رویّے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

شو کے دوران اشنور نے بگ باس سے کہا کہ وہ امل ملک اور ابھیشیک باجپئی کی گفتگو کی ویڈیو چلوائیں۔ اس پر سلمان خان نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اشنور خود کو بہت زیادہ اہم سمجھنے لگی ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ تم ایک مغرور عورت کی طرح لگ رہی تھیں، جسے لگتا ہے سب کچھ اُس کا اپنا ہے۔ اگر میں وہ فوٹیج دکھا دوں، تو تمہیں خود شرم آئے گی۔

پھر انہوں نے اشنور سے کہا اشنور، بڑے پاپا ہیں تمہارے؟ بڑے پاپا سے ایسے بات کرو گی؟ آرڈر کرو گی بڑے پاپا کو؟

قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ سلمان خان اشنور کو ڈانٹتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ جب تمہیں گھر کی صورتحال کا علم ہی نہیں تھا، تو تم نے اتنا بڑا قدم کیوں اٹھایا؟

اس ہفتے جن شرکاء کو باہر ہونے کے لیے نامزد کیا گیا ہے اُن میں اشنور کور، تانیا متل، امل ملک، نیلم گیری، ذیشان قادری، کنیکا سدانند، نہل چودسمہ اور پریت مورے شامل ہیں۔

“بگ باس” جو ڈچ شو “بگ برادر” پر مبنی ہے، 2006 سے بھارتی ناظرین میں مقبول ہے۔ اس شو کا 19واں سیزن روزانہ رات 9 بجے جیو سنیما اور 10:30 بجے کلرز ٹی وی پر نشر ہوتا ہے۔
ناظرین بے چینی سے اگلی قسط کا انتظار کرتے ہیں تاکہ دیکھ سکیں کہ سلمان خان کی سرزنش کے بعد گھر کا ماحول کس طرح بدلتا ہے۔

Related Posts