اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے 137 سماجی کارکنوں کو ترکی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان نے بتایا کہ فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے افراد کو اسرائیل منتقل نہیں کیا گیا، بلکہ براہِ راست ترکی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
غزہ کی جانب بڑھتے صمود فلوٹیلا سے دو اہم پاکستانی کیوں واپس ہوئے؟ جانئے حقائق
ترجمان کے مطابق ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، تاہم بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق امریکہ، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، موریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ، تنزانیہ اور ترکی سمیت مختلف ممالک سے ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق سینیٹر اور جماعتِ اسلامی کے رہنما مشتاق احمد بھی گرفتار شدگان میں شامل ہیں، تاہم ان کی گرفتاری کے بعد اب تک ان سے متعلق کوئی باضابطہ تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں مشتاق احمد کے چہرے پر زخم کے نشانات دکھائی دے رہے ہیں، تاہم اس تصویر کی درستی یا اصلیت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








