ہالی ووڈ کی معروف اور دلکش اداکارہ ڈکوٹا جانسن اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا مرکز بن گئی ہیں۔
4 اکتوبر 1989 کو امریکی ریاست ٹیکساس میں پیدا ہونیوالی ڈکوٹا جانسن نے فلمی دنیا میں اپنی منفرد اداکاری اور جاندار شخصیات کے کرداروں کے باعث خود کو ایک ہمہ جہت فنکارہ کے طور پر منوایا ہے۔
ڈکوٹا جانسن کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے والا ان کا یادگار کردار مشہور فلم ففٹی شیڈز میں تھا جس کے بعد انہوں نے سسپیریا اور دی لاسٹ ڈاٹر جیسی فلموں میں اپنی شاندار کارکردگی سے ناقدین اور مداحوں کو یکساں طور پر متاثر کیا۔
ان کی اداکاری میں سادگی، خوداعتمادی اور جرات مندی کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے، جو ہر کردار کو حقیقت کے قریب لے آتا ہے۔
سالگرہ کے اس موقع پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا۔
جانسن کے فنی سفر کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ آئندہ برسوں میں بھی اپنے منفرد کرداروں اور جرات مندانہ انتخاب سے شائقین کو حیران کرتی رہیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








