لگتا ہے پہلے کی پٹائی بھول گئے! پاک فوج کا بھارتی عسکری قیادت کو منہ توڑ جواب

تازہ ترین

تازہ ترین

ISPR DG Lt. Gen. Ahmed Sharif to address key press conference in Peshawar tomorrow
FILE PHOTO

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور جنگی جنون پر مبنی بیانات کو نہایت تشویشناک قرار دیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت ایک بار پھر خطے میں جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی تلاش میں ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ بیانات نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کیلئے سنگین نتائج بھی مرتب کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے دنیا کے سامنے خود کو مظلوم اور پاکستان کو منفی کردار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ بھارت ہی خطے میں تشدد کو ہوا دینے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں براہِ راست ملوث ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آج عالمی برادری بھارت کے اس دوغلے رویے کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے اور اسے سرحد پار دہشت گردی اور خطے میں عدم استحکام کے مرکزی کردار کے طور پر تسلیم کر رہی ہے۔

ترجمان نے یاد دلایا کہ بھارتی جارحیت نے ماضی میں دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے تک پہنچا دیا تھا، اور بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کے ملبے کو بھول چکا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت بظاہر اپنی کمزور یادداشت کے باعث پاکستانی ہتھیاروں کی صلاحیت اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی ٹیکنالوجی کو نظرانداز کر رہا ہے، جو کسی نئی محاذ آرائی کی جانب اس کے خطرناک عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Posts