ڈینگی نے پنجاب کو گھیر لیا! محکمہ صحت کی ایمرجنسی وارننگ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈینگی کا مچھر، فائل فوٹو

پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 1600 تک پہنچ گئی ہے، جس پر محکمہ صحت کے حکام اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ اعداد و شمار صوبائی محکمہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔

محکمہ کے مطابق پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں حالیہ تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، جس نے صحت کے ماہرین کو الرٹ کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 61 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

والدین خبردار! پولیو ویکسین سے انکار پر اب سندھ حکومت شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرے گی

تاہم سب سے زیادہ اضافہ راولپنڈی میں سامنے آیا، جہاں صرف ایک دن میں 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد شہر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 756 تک پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر پنجاب میں اب تک 1618 تصدیق شدہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، جہاں محکمہ صحت کے مطابق اب تک 1274 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، جن میں گھروں اور اردگرد موجود ٹھہرے ہوئے پانی کا خاتمہ اور مچھر بھگانے والے لوشن یا اسپرے کا استعمال شامل ہے۔ ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Posts