کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست مندی دیکھنے میں آئی۔ دن بھر کے لین دین میں سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر فروخت کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 168,990 پوائنٹس سے گر کر 166,283 پوائنٹس تک آ گیا جس نے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔
مارکیٹ میں اس اچانک گراوٹ کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں تاہم معاشی غیر یقینی صورتحال، مالیاتی پالیسیوں پر خدشات، اور بین الاقوامی مارکیٹوں کے منفی رجحان کو اس مندی سے جوڑا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے اور سرمایہ کاروں کو محتاط فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








