ڈالر کتنے کا ہوگیا؟ درہم اور ریال کی اُڑان یا اُتار؟ جانیے آج کے تازہ کرنسی ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں کرنسی کے نرخ آج بروز منگل 7 اکتوبر 2025 کو صبح 8 بجے جاری کیے گئے جس کے مطابق امریکی ڈالر کی خریداری کی قیمت 282 روپے 50 پیسے اور فروخت کی قیمت 282 روپے 60 پیسے رہی۔

برطانوی پاؤنڈ 380 روپے 60 پیسے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ اس کی فروخت 383 روپے 60 پیسے میں ہو رہی ہے۔ یورو کی خریداری 331 روپے 80 پیسے اور فروخت 335 روپے 30 پیسے میں جاری ہے۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 30 پیسے اور فروخت 75 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ یو اے ای درہم 76 روپے 95 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 77 روپے 95 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر 205 روپے 30 پیسے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ اس کی فروخت 212 روپے 30 پیسے میں ہو رہی ہے۔ آسٹریلین ڈالر کی قیمت خرید 185 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 190 روپے 20 پیسے رہی۔

چینی یوان 39 روپے 72 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 40 روپے 12 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جاپانی ین کی خریداری 1.8760 روپے اور فروخت 1.9760 روپے میں کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 281 روپے 15 پیسے اور فروخت 281 روپے 65 پیسے میں ہو رہی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 377 روپے 96 پیسے اور فروخت 378 روپے 63 پیسے رہی جبکہ یورو انٹربینک میں 329 روپے 56 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 330 روپے 14 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر کی خریداری 201 روپے 55 پیسے اور فروخت 201 روپے 91 پیسے میں ہو رہی ہے جبکہ آسٹریلین ڈالر 185 روپے 74 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 186 روپے 07 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چینی یوان 39 روپے 40 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 39 روپے 47 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دیگر کرنسیوں میں سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 99 پیسے اور فروخت 75 روپے 12 پیسے رہی جبکہ یو اے ای درہم کے انٹربینک نرخ دستیاب نہیں ہیں۔ سنگاپور ڈالر 217 روپے 59 پیسے میں خریدا جا رہا ہے اور 217 روپے 98 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سوئس فرانک کی خریداری 353 روپے 34 پیسے اور فروخت 353 روپے 97 پیسے میں ہو رہی ہے،جاپانی ین انٹربینک میں1.8737 روپے میں خریدا جا رہا ہے اور 1.8770 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ہانگ کانگ ڈالر کی خریداری 36 روپے 13 پیسے اور فروخت 36 روپے 20 پیسے رہی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کرنسی ریٹس میں معمولی اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی مالیاتی حالات کے تحت متوقع ہے۔

Related Posts