پاکستان میں آج جمعہ 10 اکتوبر 2025 کو غیر ملکی کرنسیوں کے نرخ معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ مستحکم ہیں۔
ماہرین کے مطابق کرنسی ریٹس ملکی معیشت، درآمدی اشیاء کی قیمتوں، سرمایہ کاری اور عوامی اخراجات پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں زرمبادلہ کی شرحِ تبادلہ میں معمولی تبدیلی بھی افراطِ زر، کاروباری سرگرمیوں اور بیرونی ادائیگیوں پر فوری اثر ڈالتی ہے۔
فارن ایکسچینج مارکیٹ کے مطابق کویتی دینار کی قیمت خرید 913اعشاریہ 55 اور فروخت 922اعشاریہ 55 روپے رہی جبکہ بحرینی دینار 746 اعشاریہ 9 اور 754اعشاریہ 4 روپے میں خریدا اور بیچا گیا۔ اسی طرح عمانی ریال 731اعشاریہ 15 روپے میں خریدا اور 738اعشاریہ 65 روپے میں فروخت ہوا۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 380اعشاریہ 7 اور فروخت 383اعشاریہ 7 روپے رہی، یورو 331اعشاریہ 9 روپے میں خریدا گیا جبکہ 335اعشاریہ 4 روپے میں فروخت کیا گیا۔ امریکی ڈالر کی قیمت 282اعشاریہ 8 روپے خرید اور 282اعشاریہ 9 روپے فروخت پر مستحکم رہی۔
| Currency | Buying | Selling |
|---|---|---|
| Kuwaiti Dinar | 913.55 | 922.55 |
| Bahrain Dinar | 746.9 | 754.4 |
| Omani Riyal | 731.15 | 738.65 |
| UK Pound Sterling | 380.7 | 383.7 |
| Swiss Franc | 355.12 | 357.87 |
| Euro | 331.9 | 335.4 |
| US Dollar | 282.8 | 282.9 |
| Singapore Dollar | 216.8 | 221.55 |
| Canadian Dollar | 205.6 | 212.6 |
| Australian Dollar | 185.5 | 190.5 |
| NewZealand $ | 164.85 | 166.85 |
| Qatari Riyal | 77.32 | 78.02 |
| U.A.E Dirham | 76.95 | 77.95 |
| Saudi Riyal | 75.35 | 76 |
| Malaysian Ringgit | 67.3 | 67.9 |
| Danish Krone | 44.55 | 45.15 |
| China Yuan | 39.8 | 40.2 |
| Hong Kong Dollar | 36.45 | 36.8 |
| Swedish Korona | 30.05 | 30.35 |
| Norwegians Krone | 28.37 | 28.67 |
| Thai Bhat | 8.73 | 8.88 |
| Indian Rupee | 3.12 | 3.21 |
| Japanese Yen | 1.8760 | 1.9760 |
دیگر کرنسیوں میں سنگاپور ڈالر 216اعشاریہ 8 سے 221اعشاریہ 55، کینیڈین ڈالر 205اعشاریہ 6 سے 212اعشاریہ 6، آسٹریلوی ڈالر 185اعشاریہ 5 سے 190اعشاریہ 5 اور نیوزی لینڈ ڈالر 164اعشاریہ 85 سے 166اعشاریہ 85 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔
قطری ریال 77اعشاریہ 32 سے 78اعشاریہ 02، یو اے ای درہم 76اعشاریہ 95 سے 77اعشاریہ 95 اور سعودی ریال 75اعشاریہ 35 سے 76 روپے میں تبادلہ ہوا۔
ملائیشین رنگٹ 67اعشاریہ 3 سے 67اعشاریہ 9، چینی یوان 39اعشاریہ 8 سے 40اعشاریہ 2، جبکہ بھارتی روپیہ 3اعشاریہ 12 سے 3اعشاریہ 21 روپے میں ریکارڈ کیا گیا۔
زرمبادلہ کے ماہرین کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کے رویوں اور تجارتی حجم کے باعث آنے والے دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں معمولی تبدیلیوں کا امکان برقرار رہے گا۔
فاریکس تجزیہ کاروں نے مشورہ دیا ہے کہ کاروباری افراد اور بیرونِ ملک ترسیلات بھجوانے والے شہری کرنسی رجحانات پر مسلسل نظر رکھیں تاکہ مالی فیصلے زیادہ مستحکم بنیادوں پر کیے جا سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








