ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

ISPR DG Lt. Gen. Ahmed Sharif to address key press conference in Peshawar tomorrow
FILE PHOTO

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف پشاور کور ہیڈکوارٹرز میں آج بروز جمعہ سہ پہر ڈھائی بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

فوجی ذرائع کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان کی موجودہ سلامتی کی صورتحال سے متعلق نہایت اہم اعلانات پر مشتمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات، سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال، اور قومی سلامتی سے متعلق حالیہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس پریس کانفرنس میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں، داخلی و خارجی خطرات، اور پاکستان کی دفاعی پالیسی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

یہ اہم پریس کانفرنس اُس وقت ہو رہی ہے جب ایک روز قبل چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے سمیت متعدد اہم دفاعی اور اسٹریٹجک امور پر غور کیا گیا تھا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اس پریس کانفرنس کے دوران پاک فوج کی جانب سے حالیہ دہشت گرد حملوں، خصوصاً اورکزئی آپریشن اور افغانستان میں بڑھتی کشیدگی پر باضابطہ مؤقف پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts