لاہور کے تمام تعلیمی ادارے بند! کیا شہر میں کچھ ہونے والا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Will Punjab Announce Early Winter Vacations in Schools as Smog Worsens?
ONLINE

لاہور میں ضلعی محکمۂ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو فوری طور پر صبح 11 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور کی ضلعی تعلیمی اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہنگامی نوٹیفکیشن میں تمام اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوراً والدین کو اطلاع دیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو مقررہ وقت پر اسکول سے لے جائیں۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ والدین کو بچوں کے انخلا کے لیے بروقت اطلاع دینا اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ شہر کے تمام تعلیمی ادارے صبح 11 بجے تک مکمل طور پر بند کر دیے جائیں۔

دوسری جانب، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (اعلیٰ تعلیم کا محکمہ) نے بھی لاہور بھر کی تمام جامعات اور کالجز کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمے نے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ کلاسز فوراً معطل کر دی جائیں اور پندرہ منٹ کے اندر اندر تعلیمی عمارتیں خالی کر دی جائیں۔

اگرچہ حکام کی جانب سے اس اچانک فیصلے کی وجہ تاحال واضح نہیں کی گئی تاہم تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اس فیصلے پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Posts