کھلے بال، انتہائی بولڈ لباس! کیا یہ لڑکی واقعی افغان وزیر خارجہ امیر متقی کی بیٹی ہے؟ ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Claim about Amir Khan Muttaqi’s daughter studying in India proven fake
ONLINE

طالبان رہنما ملا امیر خان متقی کی بیٹی کے بھارت میں زیرِ تعلیم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد قرار، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جھوٹی نکلی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ افغانستان کے وزیرِ خارجہ ملا امیر خان متقی کی بیٹی پروانہ خان متقی بھارت کی سب سے بڑی یونیورسٹی اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی نئی دہلی میں زیرِ تعلیم ہیں تاہم تفصیلی تحقیق اور ذرائع کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس خبر کی کوئی مصدقہ بنیاد موجود نہیں۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے خود بھی اس دعوے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستیاب ذرائع میں ایسی کوئی معتبر اطلاع موجود نہیں جو یہ ثابت کرے کہ ملا امیر خان متقی کی بیٹی بھارتی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہے۔

متعدد صارفین نے اسے جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد دعوے پھیلانا ایک سنگین اخلاقی غلطی ہے اور سوشل میڈیا کو جھوٹ کے پرچار کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ سو فیصد فیک خبر ہے۔ دوسری بات یہ کہ پوسٹ کرنے والے کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ اپنی اولادیں کیا کر رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے کہاکہ یہ ویڈیو کسی عرب ملک کی ٹک ٹاک ویڈیو ہے، جسے غلط رنگ دے کر سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔

کچھ صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم افغان بھائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات رکھتے تو شاید وہ بھارت کے قریب نہ ہوتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ان کے ساتھ ہمیشہ سخت رویہ رکھا، اسی وجہ سے وہ دوسروں سے تعلقات بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک نہ تو افغان وزارتِ خارجہ اور نہ ہی بھارت کی کسی سرکاری تعلیمی ادارے نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے تاہم فیکٹ چیک کرنے والے متعدد معتبر ذرائع نے اسے جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بغیر تصدیق کے کسی بھی مذہبی یا سیاسی شخصیت سے متعلق خبر یا ویڈیو کو آگے نہ بڑھائیں کیونکہ اس طرح کے بے بنیاد دعوے نہ صرف ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ معاشرتی انتشار کا باعث بھی بنتے ہیں۔

Related Posts