علی امین گنڈا پور کی چھٹی! سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کے احکامات دیئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سہیل آفریدی کا شمار تحریکِ انصاف کے ان پرانے کارکنوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا۔ وہ طویل عرصے تک کے پی میں آئی ایس ایف کے صدر کے طور پر سرگرم رہے اور پارٹی تنظیم میں نوجوانوں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

2024 کے عام انتخابات میں سہیل آفریدی پی کے-70 ضلع خیبر سے پہلی بار کامیابی حاصل کر کے صوبائی اسمبلی پہنچے۔ اپنی سیاسی سمجھ بوجھ اور مضبوط تنظیمی پس منظر کے باعث وہ جلد ہی وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ٹیم میں شامل کیے گئے۔

ابتدا میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے کمیونی کیشن اینڈ ورکس (C&W) کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور شفاف عملدرآمد کے حوالے سے ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ بعد ازاں کابینہ میں رد و بدل کے دوران سہیل آفریدی کو وزیرِ برائے ہائر ایجوکیشن کا قلمدان دیا گیا، جہاں انہوں نے صوبے کی جامعات کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے اپنے آخری خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر کوئی شک ہے تو میں پھر فخر کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ اللہ نے مجھے یہ موقع دیا کہ جب مجھ پر یہ وقت آیا کہ جہاں ثابت ہونا تھا کہ کُرسی بڑی ہے یا اپنے لیڈر کا حکم بڑا ہے تو اللہ نے مجھے کامیاب کیا۔

Related Posts