رو رو کر فائرنگ روکنے کی دہائیاں دیتے رہے! کیا ٹی ایل پی امیر سعد رضوی واقعی گولی لگنے سے انتقال کرگئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

TLP strike call backfires as traders, clerics, civil society reject shutdown
ONLINE

پنجاب میں تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد رضوی کے گولی لگنے کے بعد انتقال کرنے کی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بعض صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعد رضوی گولی لگنے سے زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں تاہم تاحال سرکاری یا پارٹی ذرائع کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

 

قبل ازیں علامہ سعد رضوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ فورسز کو گولیاں نہ چلانے کیلئے دہائیا ںدے رہے تھے جبکہ ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ سعد رضوی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے جمعہ کے روز غزہ مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے تھے۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مریدکے میں تحریک لبیک کے مارچ کے شرکا کیخلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران امیر سعد رضوی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے سعد رضوی کے انتقال کا دعویٰ کیا ہے۔

امیر ٹی ایل پی سعد رضوی کے بھائی، پارٹی ذرائع یا پولیس کی طرف سے اس حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Related Posts