خیبر پختونخوا کے غیور پشتونوں نے افغانیوں کو نمک حرام قرار دے دیا، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

خیبر پختونخوا اور فاٹا کے غیور و بہادر پشتون عوام نے افغان زمینی حدود سے پاکستان پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانیوں کا نمک حرام قرار دے دیا۔

کوہاٹ، شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کے رہائشی غیور و بہادر پشتون عوام نےپاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، شہریوں نے افغان جارحیت کی سخت مذمت بھی کی۔

غیور پشتونوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور ملک کے استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی حرکتیں پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتیں اور ملک کی سلامتی کے دفاع میں پورا پاکستان متحد ہے۔

ایک بزرگ شہری نے افغان قوم کو نمک حرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے انہیں اپنے ملک میں پناہ دی، کام روزگار دیا مگر وہ اپنی حرکتوں سے کبھی باز نہیں آتے ہیں۔

دوسری جانب اس سے قبل فاٹا کے قبائلی پشتونوں نے بھی افواج پاکستان کے ہمراہ ملک و قوام کے دفاع کے عزم کا عادہ دہرایا تھا، اورکزئی ایجنسی کے قبائیلوں نے گزشتہ روز ایک ریلی بھی نکالی تھی جس میں افغانستان کو باز رہنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔

Related Posts