بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے تھنجاوور ضلع سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک شخص نے اپنی بیوی کے چھوڑ کر جانے کے غصے میں اپنے تین ننھے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم 38 سالہ ونود کمار گوپالا سمودرم گاؤں کا رہائشی ہے اور فوٹوگرافر کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کا کام کرتا ہے۔ اس کی شادی 35 سالہ نتھیا سے ہوئی تھی اور ان کے تین بچوں12 سالہ اویا، 8 سالہ کیرتھی اور 5 سالہ ایشورنکی پرورش کر رہے تھے۔ تقریباً چھ ماہ قبل نتھیا نے سوشل میڈیا پر تروارور ضلع کے ایک شخص سے رابطہ استوار کیا اور شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔
بیوی کی جدائی سے پریشان ونود نے نتھیا سے ملاقات کی اور اسے گھر واپس آنے کی درخواست کی مگر اس کے انکار نے ونود کو شدید ذہنی دباؤ میں دھکیل دیا جس کے بعد اس نے اپنے بچوں کو مٹھائی دی اور جب وہ کھانے میں مصروف تھے اس نے تیز دھار آلے سے ان کے گلے کاٹ دئیے اور تینوں بچوں کی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ملزم ونود نے اس ہولناک جرم کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، اور یہ سانحہ انسانی رشتوں کی نزاکت کو ایک بار پھر سوالیہ نشان بنا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








