پنجاب میں تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد رضوی کے گولی لگنے کے بعد انتقال کرنے کی اطلاعات ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بعض صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعد رضوی گولی لگنے سے زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں تاہم تاحال سرکاری یا پارٹی ذرائع کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
سعد رضوی کو گولی لگنے کے بعد گرنے کے مناظر۔۔۔ pic.twitter.com/LBK5XlDvXJ
— Shafqat Ali Qureshi (@ShafqatAli1256) October 13, 2025
قبل ازیں علامہ سعد رضوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ فورسز کو گولیاں نہ چلانے کیلئے دہائیا ںدے رہے تھے جبکہ ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ سعد رضوی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔
سعد رضوی پولیس اور رینجرز کو اللہ رسول اور ماؤں کے واسطے دیتے ہوئے۔ یاد رہے سعد رضوی نے گزشتہ 2 دنوں میں مزاکرات کی بار بار پیشکش کی مگر ناکامی ہوئی۔
pic.twitter.com/1phAIUq0kK— Imran Riaz Khan (@ImranRiazKhan) October 13, 2025
یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے جمعہ کے روز غزہ مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے تھے۔
اب بہادر بنو نا پولیس والوں کو مارو نا رینجرز کو مارو اب ریاست ماں کیوں بنے تمہاری؟؟تم نے ماں سے پوچھ کر فیصلہ کیا تھا؟پاکستانی عوام کو کیوں آواز دیتے ہو اب لڑو مرو؟؟ pic.twitter.com/UU6pzGRyvG
— Zeeshan Khan Niazi (@niyazee26) October 13, 2025
سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مریدکے میں تحریک لبیک کے مارچ کے شرکا کیخلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران امیر سعد رضوی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے سعد رضوی کے انتقال کا دعویٰ کیا ہے۔
کیا ہوا؟ یہ اتنے گھبرائے ہوئے کیوں لگ رہے ہیں ۔۔۔۔۔؟ pic.twitter.com/XNmNYlWrdo
— Saeed Chaudhary (@saeedchaudhary6) October 13, 2025
اور ناظرین تمام عاشقان کنٹینر چھوڑ کے دڑکی لگا گئے ہیں جبکہ خادم کے لونڈے کی تاحال تلاش جاری ہے اور ان پین کے ٹکوں نے فلسطین کو آزاد کروانا تھا
ہمیں تو عاشق بھی دو نمبر ہی ملے
pic.twitter.com/MmGdOAu9ml— Raja Kabeer ™ (@kabeerraja786) October 13, 2025
امیر ٹی ایل پی سعد رضوی کے بھائی، پارٹی ذرائع یا پولیس کی طرف سے اس حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
مریدکے:
تحریک لبیک کے مارچ پر پولیس اور رینجرز کی طرف سے شدید شیلنگ اور کریک ڈاؤن جاری pic.twitter.com/laG7Ra0q1t— Fayyaz Shah (@RebelByThought) October 13, 2025
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








