ٹی ایل پی کیخلاف کریک ڈاؤن، سعد رضوی کی ہلاکت کی افواہیں، ہولناک ویڈیوز

تازہ ترین

تازہ ترین

Crackdown on TLP: Rumors of Saad Rizvi’s Death Spread Nationwide Amid Horrifying Videos
ONLINE

غزہ مارچ کے شرکاء کیخلاف مریدکے میں پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے 200 کے قریب اموات کی افواہوں کے ساتھ امیر تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

 

ٹی ایل پی کے امیر کی مبینہ ہلاکت کی افواہوں کے بعد کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان کے زیرِ اہتمام غزہ مارچ کے شرکاء پر پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران خوفناک مناظر سامنے آئے ہیں جہاں فائرنگ اور آنسو گیس کے استعمال سے درجنوں افراد کے زخمی ہونے اور مبینہ طور پر 200 کے قریب اموات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ انہی اطلاعات کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد رضوی کی ہلاکت کی خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی، جس سے متعدد افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک ویڈیو میں سعد رضوی کو احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں سے فائرنگ روکنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا کہ سعد رضوی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

ادھر کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ان افواہوں کے بعد حالات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ متعدد علاقوں میں مظاہرے، سڑکوں کی بندش اور پولیس سے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ عوام میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں خوفناک مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں جن میں زخمی مظاہرین، افراتفری اور پولیس کی شیلنگ کے مناظر شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر مظاہرین نے پولیس موبائلوں اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

Related Posts