غزہ مارچ کے شرکاء کیخلاف مریدکے میں پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے 200 کے قریب اموات کی افواہوں کے ساتھ امیر تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
ٹی ایل پی کے امیر کی مبینہ ہلاکت کی افواہوں کے بعد کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
صورت حال ۔ پولیس نے علاقہ کلیئر کروا لیا #TLPProtest pic.twitter.com/pAkvHqMoHF
— Ammar Masood (@ammarmasood3) October 13, 2025
مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان کے زیرِ اہتمام غزہ مارچ کے شرکاء پر پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران خوفناک مناظر سامنے آئے ہیں جہاں فائرنگ اور آنسو گیس کے استعمال سے درجنوں افراد کے زخمی ہونے اور مبینہ طور پر 200 کے قریب اموات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ انہی اطلاعات کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد رضوی کی ہلاکت کی خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
لاہور ایوان عدل کے باہر وکلاء کی جانب سے پولیس پر تشدد
لاہور وکلاء نے ایوان عدل کے دونوں اطراف بند کر دیئے گئے لاہور ایس ایچ او اسلام پورہ پر سفید کپڑوں میں ملبوس شخص کی جانب سے لاتوں گھوسوں کی بارشلاہور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود pic.twitter.com/34r2ExtTH3— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) October 13, 2025
عینی شاہدین اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی، جس سے متعدد افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
لبیک کے شہید کارکن کو پولیس والے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے pic.twitter.com/HXs8WDs7Kb
— Waqar khan (@Waqarkhan123) October 13, 2025
ایک ویڈیو میں سعد رضوی کو احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں سے فائرنگ روکنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا کہ سعد رضوی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
جنگل کے آگ کی طرح پھیلائیں🔥🔥
👈پچھلے کئی سالوں سے پاکستان میں ایک ایسا سیاسی اور سماجی کلچر بنتا جا رہا ہے جس میں ریاست، عوام، نجی اور سرکاری املاک اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان انتشاری گروہوں کی زد میں آتے جا رہے ہیں۔ بدقسمتی سے یہ ایک نیا معمول بنتا جا رہا ہے کہ گاڑیوں… pic.twitter.com/li6KOjYPFb— سید عدنان بادشاہ 🇵🇰 (@syed_bacha) October 13, 2025
ادھر کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ان افواہوں کے بعد حالات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ متعدد علاقوں میں مظاہرے، سڑکوں کی بندش اور پولیس سے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ عوام میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔
جنگل کے آگ کی طرح پھیلائیں🔥🔥
👈پچھلے کئی سالوں سے پاکستان میں ایک ایسا سیاسی اور سماجی کلچر بنتا جا رہا ہے جس میں ریاست، عوام، نجی اور سرکاری املاک اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان انتشاری گروہوں کی زد میں آتے جا رہے ہیں۔ بدقسمتی سے یہ ایک نیا معمول بنتا جا رہا ہے کہ گاڑیوں… pic.twitter.com/li6KOjYPFb— سید عدنان بادشاہ 🇵🇰 (@syed_bacha) October 13, 2025
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں خوفناک مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں جن میں زخمی مظاہرین، افراتفری اور پولیس کی شیلنگ کے مناظر شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر مظاہرین نے پولیس موبائلوں اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔
کراچی میں تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند ہونا شروع
شہر میں پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھا دیا گیا۔ pic.twitter.com/LaBI9pET6o— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) October 13, 2025
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








