پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی برین ہیمرج کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور صحت یابی کے بعد گھر منتقل ہوئے مگر گزشتہ رات برین ہیمرج ہوا جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔
آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔
1988 میں پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور وہ صوبائی وزیر بھی رہے، ان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔
صدر آصف علی زرداری نے پی پی رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
President Asif Ali Zardari has expressed deep sorrow over the passing of former Speaker of the Sindh Assembly, Agha Siraj Durrani. The President paid tribute to his political and public services, noting his role in strengthening democracy and serving the people of Sindh.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 15, 2025
صدر مملکت نے آغا سراج درانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی و عوامی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کیا خصوصاً سندھ کے عوام کی خدمت میں ان کی کاوشیں قابلِ ذکر ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








