بھارت میں ایک نوجوان کی طلاق پر جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں نوجوان کو اس کی والدہ دودھ سے نہلاتے ہوئے اور ہیپی ڈائیورس لکھا ہوا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دنیا بھر میں طلاق کے بعد جشن منانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور جہاں ماضی میں ایسی ویڈیوز زیادہ تر خواتین کی جانب سے سامنے آتی تھیں، وہیں اب ایک مرد کی جانب سے طلاق کا جشن سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو برادَر ڈی کے نامی ایک بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ نہایت خوشی کے ساتھ اپنی طلاق کا جشن مناتے نظر آتے ہیں۔
SHOCKER 🚨 Man throws a wedding-style celebration for his divorce 🤯
He even cuts a chocolate cake with "Happy Divorce, 120g Gold, ₹18 Lakh Cash" written on it 😳
pic.twitter.com/FGzQueGYBg— Times Algebra (@TimesAlgebraIND) October 7, 2025
ویڈیو میں ان کی والدہ کو دودھ ان پر انڈیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو بھارت میں خوشی یا نئے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بعد نوجوان دولہے کی طرح لباس زیبِ تن کرتا ہے اور ہیپی ڈائیورس لکھا ہوا کیک کاٹتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے مثبت پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ اداس ہونے کے بجائے خوش رہو، میں نے 120 گرام سونا اور 18 لاکھ روپے چھوڑ دیے مگر اب میں خوش، آزاد اور سنگل ہوں میری زندگی، میرے اصول۔
یہ ویڈیو تاحال تین ملین سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ویڈیو کی تفصیلات حقیقت پر مبنی ہیں یا محض سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
مزید یہ کہ اس شخص کے مقام یا اس کی طلاق کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








