کراچی اور لاہور دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

Lahore and Karachi included in 10 most polluted cities of the world
ONLINE

پاکستان کے دو بڑے شہر لاہور اور کراچی ایک بار پھر دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی ویب سائٹ نِک لائف اسٹائل کی جانب سے جاری کردہ تازہ فہرست کے مطابق لاہور کو فہرست میں دوسرا جبکہ کراچی کو نواں نمبر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 215 ریکارڈ کیا گیا جو انتہائی غیر صحت مند سطح پر شمار ہوتا ہے جبکہ کراچی کا انڈیکس 137 رہا جو غیر صحت مند زمرے میں آتا ہے۔

 

فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی کی شرح 221 ریکارڈ کی گئی۔ کولکتہ 163 کے اسکور کے ساتھ تیسرے جبکہ ڈھاکہ، بیجنگ، دبئی، دوحہ، ممبئی، اور تاشقند بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس کی حد اگر 201 سے 300 کے درمیان ہو تو اسے انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سمجھا جاتا ہے جبکہ 101 سے 150 کے درمیان انڈیکس ایسے افراد کے لیے مضر قرار دیا جاتا ہے جنہیں پہلے سے سانس یا دل کے امراض لاحق ہوں۔

ماحولیاتی اداروں نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں جانے سے گریز کرنے، ماسک کے استعمال اور ہوا صاف رکھنے والے آلات کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts