پاک جنوبی افریقہ دوسراٹیسٹ! راولپنڈی میں ٹریفک پلان جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Traffic Plan Issued for Tri-Nation Cricket Series in Rawalpindi
FILE PHOTO

راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے تفصیلی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

یہ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فرحان اسلم کے مطابق اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے 367 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور افسران تعینات کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے خصوصی ڈائیورژن پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت اہم مقامات پر اضافی اہلکار تعینات ہوں گے تاکہ شہریوں کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑا جائے گا جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے گاڑیوں کو چھٹی روڈ سے سیدپور روڈ کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

سی ٹی او کے مطابق اسٹیڈیم روڈ، نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک، میچوں کے دوران تمام عام ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ متبادل راستے کے طور پر آئی جے پی روڈ اور فیض آباد کے راستے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔

شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے پارکنگ کے خصوصی انتظامات سول ایوی ایشن گراونڈ، شہباز شریف پارک اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں کیے گئے ہیں، جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

مزید برآں ٹریفک سے متعلق تازہ معلومات سوشل میڈیا اور مقامی ریڈیو چینلز کے ذریعے باقاعدگی سے فراہم کی جائیں گی۔

Related Posts