جینیفر لوپیز کا حیران روپ دیکھ کر مداح پلکیں جھپکنا بھول گئے، دلکش تصاویر

تازہ ترین

تازہ ترین

Jennifer Lopez reflects on her 'dramatic' transformation for her upcoming film
ONLINE

ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے اپنی آنے والی فلم کس آف دی اسپائیڈر وومن کے لیے ڈرامائی تبدیلی کے عمل سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

Jennifer Lopez Opens Up About Her ‘Dramatic’ Transformation for Upcoming Film “Kiss of the Spider Woman”

56 سالہ اداکارہ نے دی ہاورڈ اسٹرن شو میں گفتگو کے دوران بتایا کہ انہیں اپنے نئے روپ کے بارے میں ابتدا میں کافی خوف تھا، خاص طور پر پلاٹینم بلونڈ (ہلکے سنہرے بالوں) میں تبدیلی کے حوالے سے کافی پریشانی کا سامنا تھا۔

Jennifer Lopez Opens Up About Her ‘Dramatic’ Transformation for Upcoming Film “Kiss of the Spider Woman”

میزبان ہاورڈ اسٹرن نے ان کے نئی روپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپکاپلاٹینم بلونڈ لک بہت پسند آیا۔جس پر جینیفر لوپیز نے جواب دیا کہ وہ شروع میں پریشان تھیں کیونکہ یہ انداز ان کے لیے بالکل نیا تھا۔

Jennifer Lopez Opens Up About Her ‘Dramatic’ Transformation for Upcoming Film “Kiss of the Spider Woman”

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اتنے ہلکے رنگ کے بال نہیں رکھے تھے اور مجھے ڈر تھا کہ یہ مجھ پر اچھے نہیں لگیں گے۔

نئی فلم کے لیے اپنائے گئے سنہرے بالوں کے انداز کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے ان کا موازنہ گوین اسٹیفانی سے کیا تاہم جینیفر نے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں بلونڈ وِگس آزمائی تھیں مگر وہ ان کی جلد کے رنگ سے میل نہیں کھاتیں۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ اسکاٹ بارنز نے ان کے اس نئے روپ میں مرکزی کردار ادا کیا۔جینیفر لوپیز نے یہ بھی کہا کہ یہ تبدیلی صرف ظاہری نہیں بلکہ شخصیت میں بھی بڑی تبدیلی لے کر آئی۔

Related Posts