شمالی وزیرستان میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام، چار دہشت گرد جہنم واصل

تازہ ترین

تازہ ترین

Security Forces Foil Suicide Attack in North Waziristan; Four Militants Killed
FILE PHOTO

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے منصوبہ بند خودکش حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ اس دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے فورسز کے کیمپ پر حملے کی کوشش کی۔ ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا اور دیوار کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کے فوراً بعد مزید تین دہشت گردوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ جوابی کارروائی کے باعث تینوں حملہ آور کیمپ کے بیرونی حصے میں ہی مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو بعد میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو محصور کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سہولت کار یا مزید دہشت گردوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ فورسز ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ملک دشمن عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Related Posts