کراچی میں انوکھی واردات! طوطا پکڑنے کے بہانے نوجوان موبائل فون چرا کر فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

Man steals mobile phone from Karachi flat under pretext of catching parrot

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے طوطا پکڑنے کا بہانہ بنا کر فلیٹ سے موبائل فون چوری کر لیا۔

یہ واقعہ پرفیوم چوک کے قریب پیش آیا، جب ایک کم عمر لڑکا شہری عبدالغفار کے اپارٹمنٹ کے دروازے پر آیا اور بتایا کہ اس کا طوطا ان کے بالکونی میں اُڑ کر آ گیا ہے۔

عبدالغفار نے نیکی کے جذبے کے تحت لڑکے کو اندر آنے کی اجازت دی۔ نوجوان بالکونی تک گیا لیکن وہاں کوئی طوطا نہیں ملا۔ اس نے گھر کے مالک سے کہا کہ وہ اوپر والی منزل سے طوطے کو نیچے اُڑانے کی کوشش کرے گا، اور اسی بہانے گھر سے نکل گیا۔

کچھ دیر بعد جب نہ تو لڑکا واپس آیا اور نہ ہی کوئی طوطا دکھائی دیا تو گھر والوں کو شک ہوا۔ جب انہوں نے گھر کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ لاؤنج کی میز پر رکھا موبائل فون غائب ہے۔واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Related Posts