دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی عمدہ بیٹنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ، فوٹو قومی میڈیا

کپتان شان مسعود کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالئے۔

ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپننگ شراکت 35 رنز پر ختم ہوئی جب امام الحق کو اسپنر سائمن ہارمر نے 17 رنز پر بولڈ کر دیا۔

ان کے بعد عبداللہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کی اور 57 رنز بنانے کے بعد وہ بھی ہارمر کا شکار بن گئے۔ کپتان شان مسعود نے پُراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔

چوتھے نمبر پر آنے والے بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ نے ان کے خلاف ایک ریویو ضائع کیا اور اگلی ہی گیند پر کیشَو مہاراج نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ ٹونی ڈی زورزی نے سلّی مِڈ آف پر شاندار کیچ لے کر بابر کو 16 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

چائے کے وقفے تک پاکستان تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا چکا تھا۔ بعد ازاں شان مسعود 87 رنز بنا کر مارکو یانسن کے ہاتھوں کیشَو مہاراج کی دوسری وکٹ بنے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 212 رنز پر گری۔ کپتان شان مسعود صرف 13 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کو شامل کیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے دو تبدیلیاں کیں، وِیان ملڈر اور پرینیلن سبریئن کی جگہ مارکو یانسن اور کیشَو مہاراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

38 سال اور 299 دن کی عمر میں آصف آفریدی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے دوسرے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔ ان سے زیادہ عمر میں صرف میرَن بخش نے 47 سال اور 284 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان نے دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 93 رنز سے کامیابی حاصل کر کے 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

Related Posts