ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلا ٹیسٹ ٹیوب بچہ بانجھ جوڑوں کیلئے امید کی نئی کرن

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے پہلا ٹیسٹ ٹیوب بچہ (آئی وی ایف) پیدا ہوا ہے جس نے اولاد سے محروم جوڑوں کے دلوں میں امید اور خوشی کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اہم کامیابی عبیدہ انفیرٹیلیٹی آئی سی ایس آئی اینڈ میٹرنٹی ہوم سروسز اور رحمانیہ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے اشتراک سے حاصل کی گئی۔

یہ منصوبہ ڈاکٹر انیلا رحمان اور ڈاکٹر صبیحہ رحمان کی سربراہی میں مکمل ہوا جنہوں نے جدید تولیدی تکنیکوں کو استعمال کرتے ہوئے اس اہم سنگِ میل کو حاصل کیا۔

ڈاکٹر انیلا رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی وی ایف کے نتائج نہ صرف تسلی بخش ہیں بلکہ قومی معیار کے عین مطابق بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ڈیرہ اسماعیل خان کے بے اولاد جوڑوں کے لیے امید، خوشی اور ایک نئی شروعات کی علامت ہے۔

طبی ٹیم نے صحت مند بچی کی پیدائش پر خاندان کو مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Posts