پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ابتدائی کاروبار میں 570 پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

PSX continues bearish trend, drop over 550 in early trading
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی مندی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں کاروبار کے ابتدائی 15 منٹوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 570 پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

صبح 9 بج کر 45 منٹ پر انڈیکس 165982اعشاریہ 85 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو گزشتہ سیشن کے 166553اعشاریہ 27 پوائنٹس سے کم ہے۔

گزشتہ روز بدھ کے سیشن میں بھی مارکیٹ میں منفی رحجان دیکھا گیا تھا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 793 اعشاریہ 55 پوائنٹس یا صفر اعشاریہ 47 فیصد کی کمی کے بعد 166553اعشاریہ 28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو گزشتہ کاروباری روز کے 167346اعشاریہ 83 پوائنٹس کے مقابلے میں کم تھا۔

کل کے کاروباری سیشن میں مجموعی طور پر 476 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 203 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 232 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 41 کمپنیوں کے ریٹس مستحکم رہے۔

کل ٹریڈنگ والیوم 1اعشاریہ 56 بلین شیئرز رہا جو گزشتہ روز کے 1اعشاریہ 81 بلین شیئرز سے کم تھا جبکہ کاروباری مالیت 55اعشاریہ 06 ارب روپے تک گر گئی جو پہلے 56اعشاریہ 82 ارب روپے تھی۔

مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں بھی کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 19اعشاریہ 27 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 19اعشاریہ 21 ٹریلین روپے پر آ گئی۔

کے الیکٹرک لمیٹڈ ٹریڈنگ والیوم میں سب سے آگے رہی، جس کے 241اعشاریہ 02 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا، اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام کے 163اعشاریہ 54 ملین اور بینک آف پنجاب کے 118اعشاریہ 82 ملین شیئرز ٹریڈ ہوئے۔

مارکیٹ میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی شامل تھی جس کے شیئرز کی قیمت میں 1338اعشاریہ 35 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 25998اعشاریہ 80 روپے پر بند ہوئی ۔

خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے شیئرز میں 183اعشاریہ 66 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2029اعشاریہ 10 روپے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ اور رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ نمایاں خسارہ برداشت کرنے والی کمپنیوں میں شامل رہیں جن کے شیئرز میں بالترتیب 200 روپے اور 143اعشاریہ 01 روپے کی کمی ہوئی۔

فیوچرز مارکیٹ میں 315 کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں سے 115 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 196 میں کمی جبکہ 4 مستحکم رہیں۔

کے الیکٹرک (اکتوبر)، بینک آف پنجاب (اکتوبر بی) اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ (اکتوبر) فیوچرز مارکیٹ میں نمایاں ٹریڈ ہونے والے اسٹاکس میں شامل رہیں۔

Related Posts