امریکہ کی ایک خاتون ڈانسر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غلطی سے اپنے بھائی کی بیچلر پارٹی میں پرفارم کر بیٹھی اور اسے اس بات کا احساس اس وقت ہوا جب شو تقریباً ختم ہونے کے قریب تھا اور اس کے جسم پر کوئی کپڑا باقی نہیں رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اگرچہ کچھ برس پہلے پیش آیا مگر حال ہی میں ٹک ٹاک پر شیئر ہونے کے بعد اس نے 10 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔
خاتون جن کا نام کینڈرا بتایا گیا ہے، جنوبی امریکہ کے ایک شہر میں بطور ایگزوٹک ڈانسر کام کرتی ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بتایا کہ یہ سب کچھ ایک عام رات کی ڈیوٹی کے دوران ہوا۔ انہیں ایک نجی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے بُک کیا گیا، مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ تقریب دراصل ان کے اپنے بھائی کی بیچلر پارٹی ہے۔
کینڈرا کے مطابق ماحول میں مدھم روشنی، بلند آواز موسیقی اور فلیش لائٹس کی وجہ سے سامعین کے چہرے پہچاننا ممکن نہیں تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ جیسے ہی انہوں نے ناظرین میں ایک مانوس چہرہ دیکھا تو ایسا لگا جیسے دل پر بجلی گری ہو۔
تقریب ایک تھرڈ پارٹی ایجنسی کے ذریعے بک کی گئی تھی، اس لیے کینڈرا کو میزبانوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ ایک چھوٹے سے شہر میں پیش آیا، جہاں زیادہ تر لوگ ایک دوسرے کو جانتے ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ اس غلطی میں اتفاق اور لاعلمی کا بڑا عمل دخل ہو۔
Stripper 'accidentally' hired, gets naked for brother's bachelor party https://t.co/FzWymIStvs pic.twitter.com/JkyTKAK1eI
— New York Post (@nypost) June 1, 2022
کینڈرا کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی۔ کئی صارفین نے اس واقعے کو غیر حقیقی اور من گھڑت قرار دیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ کہانی محض سوشل میڈیا ویوز حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ میں تو اپنے بھائی اور اس کے دوستوں کو فوراً پہچان لیتا!دوسرے نے کہاایسی باتیں جو کبھی ہوئی ہی نہیں یہ بھی انہی میں سے ایک ہے۔
دوسری جانب، متعدد صارفین نے کینڈرا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اندھیرے ماحول، تیز روشنی اور بلند موسیقی میں چہروں کو پہچاننا واقعی مشکل ہوتا ہے۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ کیا تم لوگ جانتے ہو کہ ان جگہوں پر کتنا اندھیرا ہوتا ہے؟ ایسے میں کسی کو پہچاننا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔بہت سے لوگوں نے اس واقعے پر شرمندگی، افسوس اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








