پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر سے اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نئے نرخ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فہ تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 2 ہزار 751 روپے اضافے سے 3 لاکھ 29 ہزار 978 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں بھی بڑھیں ہیں۔ ایک تولہ 24 قیراط چاندی 110 روپے اضافے سے 5 ہزار 35 جبکہ 10 گرام چاندی 91 روپے اضافے سے 4 ہزار 315 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک اونس سونا 3 ہزار 975 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت ایک اعشاریہ 10 ڈالر اضافے سے 47 اعشاریہ 72 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








