شہر قائد میں خشک اور دھول بھری تیز ہوائیں کا راج! جانیں یہ موسم کب تک برقرار رہے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شہر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گے جبکہ بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم از کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے اور اس وقت ہوائیں شمال مشرق سے 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں تک خشک اور دھول بھری ہوائیں چلتی رہیں گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان جبکہ رات کے دوران کم از کم درجہ حرارت 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts