گرل فرینڈ چھوڑ گئی، کام میں دل نہیں لگ رہا! ملازم نے باس سے چھٹیاں مانگ لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

دنیا بھر میں دفتر کا ماحول تیزی سے بدل رہا ہے اور اس کی تازہ مثال اُس وقت سامنے آئی جب ایک نوجوان ملازم نے گرل فرینڈ سے بریک اپ کے بعد چھٹی کی درخواست دی اور کمپنی کے سی ای او نے چھٹی منظور کرتے ہوئے اسے اب تک کی سب سے سچی درخواست قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیٹنگ ایپ کے سی ای او جسویر سنگھ (جو فوربز کی انڈر 30 فہرست میں شامل ہیں) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک ملازم کا ای میل شیئر کیا۔

ای میل میں نوجوان ملازم نے لکھا کہ میرا حال ہی میں بریک اپ ہوا ہے جس کی وجہ سے کام پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ آج میں گھر سے کام کر رہا ہوں مگر 28 تاریخ سے 8 تاریخ تک مختصر وقفہ لینا چاہتا ہوں۔

سی ای او نے یہ ای میل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے کیریئر کی سب سے ایماندارانہ چھٹی کی درخواست ہے، انہوں نے کہا کہ جنریشن زی کبھی بات چھپاتی نہیں ہے۔

جسویر سنگھ کی شیئر کردہ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے نئی نسل کی صاف گوئی اور کارپوریٹ کلچر میں آنے والی تبدیلی کو سراہا۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ اصل سوال یہ ہے… کیا آپ نے چھٹی منظور کی؟

اس پر سی ای او نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ فوراً منظور کر لی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر نہ صرف ہنسی کا باعث بنا بلکہ اس نے کام کے ماحول میں احساسات اور ذہنی صحت کی اہمیت پر بھی ایک مثبت بحث چھیڑ دی۔

Related Posts