اب کھلیں گے سب کے راز! ثانیہ مرزا کا اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Sania Mirza announces new podcast ‘Serving It Up’
ONLINE

بھارت کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے نئے پوڈکاسٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان سرونگ اِٹ اَپ رکھا ہے۔

ان کے مطابق یہ ایک منفرد نوعیت کا پروگرام ہوگا جس میں وہ زندگی، کھیل، شہرت اور میڈیا سے متعلق اپنے تجربات پر گفتگو کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق شروان شاہ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ میڈیا میں بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو کسی کے گرنے کا انتظار کرتے ہیں اور اگر کوئی گر جائے تو وہ اس کو اپنی دلچسپ کہانی بنا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھی اس طرح کے حالات کا سامنا کرتے ہیں کیونکہ جب وہ جیتتے ہیں تو وہ خبر بن جاتی ہے مگر جب ہار جاتے ہیں تو وہی کہانی زیادہ سنسنی خیز بن جاتی ہے۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پوڈکاسٹ میں انہی موضوعات پر روشنی ڈالیں گی تاکہ لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے کہ ایک کھلاڑی کے سفر میں کامیابی اور ناکامی دونوں کے پہلو کتنے اہم ہوتے ہیں۔

 

ویریندر چاؤلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ثانیہ مرزا نے اپنے پوڈکاسٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور اس کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

ثانیہ مرزا بھارت کی سب سے زیادہ کامیاب خواتین ٹینس کھلاڑی سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیا میں خواتین کے لیے کھیلوں کے میدان میں نئی راہیں ہموار کیں۔

ممبئی میں پیدا ہونے والی اور حیدرآباد میں پلی بڑھی ثانیہ مرزا نے 2003 میں اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی اپنے طاقتور کھیل اور جرات مندانہ انداز کے باعث عالمی شہرت حاصل کر لی۔

اپنے بیس سالہ کیریئر میں انہوں نے چھ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے، جن میں ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز دونوں شامل ہیں۔ 2015 میں وہ ویمنز ڈبلز کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون مقام تک پہنچیں۔

انہوں نے بھارت کی نمائندگی متعدد اولمپکس میں بھی کی اور اپنی کامیابیوں سے لاکھوں نوجوان لڑکیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

Related Posts