فتنہ الخوارج بھی کراچی میں بھتہ خوری میں مصروف، 3 ملزمان گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

Rangers arrest three most wanted suspects in Karachi
ONLINE

کراچی میں رینجرز نے منگھوپیر روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے خوارج گروہ کے تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق یہ ملزمان فتنہ الخوارج گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور بدنام زمانہ خوارجی رہنما شمس القیوم عرف ذوال عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں کے فون نمبر شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جو بعد میں انہی نمبروں پر بھتہ خوری کی کالیں کرتا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ملزمان منشیات فروشوں سے بھتہ لینے اور کنواری کالونی کے علاقے میں زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث رہے ہیں۔

رینجرز کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم نورزادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اور عثمان کا بھائی عمر خطاب بھی اسی خوارجی گروہ سے تعلق رکھتے تھے، جو بعد ازاں مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہو گئے۔

مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں شامل زیداللہ عرف زیدو کی تلاش محکمہ ایکسائز پولیس کورنگی اور اینٹی نارکوٹکس فورس بھی کر رہی تھی۔

رینجرز حکام نے کہا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

Related Posts