پاکستان سری لنکا میچز کے ٹکٹس کب اور کیسے دستیاب ہوں گے، جانئے مکمل معلومات

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی انتہائی دلچسپ سیریز کے ٹکٹس منگل 4 نومبر کو دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

شائقین کرکٹ اپنے ٹکٹس پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے آفیشل پورٹل pcb.tcs.com.pk کے ذریعے خرید سکیں گے، جبکہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹس کی فروخت سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11، 13 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
پہلے دو میچوں (11 اور 13 نومبر) کے لیے جنرل انکلوژرز (میران بخش، سہیل تنویر) کے ٹکٹس کی قیمت 200 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ تیسرے میچ (15 نومبر) کے لیے یہ قیمت 300 روپے ہوگی۔

فرسٹ کلاس انکلوژرز (شعیب اختر، یاسر عرفات) کے ٹکٹس پہلے دو میچوں کے لیے 300 روپے اور تیسرے میچ کے لیے 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
پریمیم انکلوژرز (اظہر محمود، جاوید میانداد) کے ٹکٹس پہلے دو میچوں میں 400 روپے اور آخری میچ کے لیے 500 روپے ہوں گے۔

وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان، جاوید اختر) کے ٹکٹس کی قیمت پہلے دو میچوں کے لیے 500 روپے اور تیسرے میچ کے لیے 600 روپے رکھی گئی ہے۔
پی سی بی گیلری کی نشستیں پہلے دو میچوں کے لیے 700 روپے اور فائنل ون ڈے کے لیے 850 روپے میں دستیاب ہوں گی۔

پلیٹینم باکس کی نشستیں پہلے دو میچوں کے لیے 8,000 روپے اور آخری میچ کے لیے 12,000 روپے ہوں گی، جب کہ فار اینڈ باکس کی قیمتیں بالترتیب 6,000 اور 8,000 روپے رکھی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ہاسپیٹیلٹی باکسز بھی فروخت کے لیے دستیاب ہیں، جن کی تفصیلات کے لیے پی سی بی ہیڈ آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts