یش راج فلمز نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس کی پہلی خواتین پر مبنی جاسوس فلم، جس کا عنوان “الفا” (Alpha) ہے اور جس میں عالیہ بھٹ اور شروری مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، کو 17 اپریل 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
یہ فلم پہلے کرسمس 2025 میں ریلیز ہونے والی تھی۔
اس تاخیر کی وجہ اسٹوڈیو نے ویژول ایفیکٹس کے وسیع کام کے لیے درکار اضافی وقت کو قرار دیا ہے۔
یش راج فلمز کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ وی ایف ایکس پر کام توقع سے کچھ زیادہ وقت لے رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ‘الفا’ کو ایک ایسا سنیما تجربہ بنایا جائے جسے ہر کوئی یاد رکھے۔
یہ فلم، جس میں انل کپور اور بوبی دیول بھی شامل ہیں، عالیہ بھٹ کے لیے YRF اسپائی یونیورس میں پہلا داخلہ ہے وہی دنیا جس میں پٹھان، ٹائیگر اور وار جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔
عالیہ بھٹ اور شروری فلم میں دو اعلیٰ تربیت یافتہ خفیہ ایجنٹس کا کردار نبھا رہی ہیں، جو YRF اسپائی یونیورس کی پہلی خواتین پر مبنی فلم ہے۔
بوبی دیول اس میں مرکزی منفی کردار (Villain) کے طور پر نظر آئیں گے ایک ظالم و سفاک دشمن، جو غالباً عالیہ بھٹ کے کردار کے ماضی سے جڑا ہوا ہے۔
انل کپور بھی ایک اہم کردار میں شامل ہیں، جبکہ رتِک روشن اپنے “وار” سیریز کے کردار کبیر کے روپ میں ایک ایکسٹینڈڈ کیمِیو کریں گے، جو نئی جاسوس خواتین کے مینٹور (استاد) کے طور پر دکھائے جائیں گے۔
کہانی عالیہ اور شروری کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو ایک عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنے کے مشن پر کام کر رہی ہیں، جس کی قیادت بوبی دیول کا کردار کرتا ہے۔
“الفا” YRF اسپائی یونیورس کی ساتویں فلم ہے، جس میں ٹائیگر، پٹھان اور وار جیسی مشہور سیریز شامل ہیں۔ عالیہ بھٹ اور شروری کے کرداروں کو پہلی بار “وار 2” کے پوسٹ کریڈٹ سین میں متعارف کرایا گیا تھا، جہاں بوبی دیول اور “الفا” کا لوگو بھی دکھایا گیا تھا۔ “الفا” کو YRF کی پہلی خواتین مرکزی ایکشن جاسوس فلم کے طور پر سراہا جا رہا ہے، جس میں دنیا کے مختلف مقامات پر فلمائے گئے بڑے ایکشن مناظر شامل ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








