زلزلے سے قبل وارننگ کال آجائے گی! جانیں ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم کیسے کام کرتا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

زلزلے دنیا کے سب سے خطرناک قدرتی آفات میں سے ہیں جو کسی بھی وقت بغیر کسی انتباہ کے آسکتے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں کے لیے شدید خطرہ بن جاتے ہیں۔ اگرچہ زلزلے کی پیشگوئی کرنا ممکن نہیں لیکن گوگل کا اینڈرائیڈ زلزلہ الرٹس سسٹم صارفین کو چند سیکنڈ قبل اہم وارننگ دے سکتا ہے جو زیادہ تر صورتوں میں محفوظ جگہ منتقل ہونے، ڈھکنے یا خطرناک علاقوں سے دور جانے کے لیے کافی وقت فراہم کرتا ہے۔

یہ فیچر دنیا بھر میں 2021 میں متعارف کرایا گیا۔یہ سسٹم اینڈرائیڈ فونز میں موجود سینسرز کی مدد سے زلزلے کو حقیقی وقت میں خودکار طور پر شناخت کرتا ہے۔

گوگل کے مطابق اس سسٹم نے اب تک 2,000 سے زائد زلزلے پہچانے اور صارفین کو 790 ملین سے زیادہ وارننگز دی ہیں بعض اوقات 10 سے 60 سیکنڈ پہلے بھی شدید جھٹکوں کی اطلاع دے چکا ہے۔

سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

جب کسی علاقے میں زلزلہ آتا ہے تو فون میں موجود موشن سینسر پہلے پی-ویو (تیز لیکن کم نقصان دہ لہر) کو شناخت کرتے ہیں۔ یہ فون گوگل کے سرورز کو گمنام ڈیٹا بھیجتے ہیں جس میں زلزلے کا اندازاً مقام شامل ہوتا ہے۔

گوگل مختلف فونز سے موصولہ سگنلز کا تجزیہ کر کے زلزلے کی شدت اور مقام کی تصدیق کرتا ہے۔ اس کے بعد صارفین کو الرٹس بھیج دیے جاتے ہیں تاکہ ایس-ویو (سست لیکن زیادہ تباہ کن لہر) کے پہنچنے سے پہلے لوگ محفوظ ہو جائیں۔

الرٹس کی دو قسمیں ہیں:

Be Aware – ہلکی لرزش کے لیے اطلاع

Take Action – شدید جھٹکوں کے لیے جس کے ساتھ آواز اور فل اسکرین وارننگ بھی آتی ہے۔

Android Earthquake Alerts: Enhancing Global Safety - Happening Dubai

صارفین کو وائی فائی یا موبائل ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں اپنے فون کی لوکیشن اور Earthquake Alerts آن کرنی ہوتی ہیں۔ جو لوگ اطلاع نہیں چاہتے وہ اسے کسی بھی وقت بند بھی کر سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ میں زلزلہ الرٹس کیسے فعال کریں؛

سیٹنگز ایپ کھولیں۔

Safety & Emergency → Earthquake Alerts میں جائیں

اگر وہاں نہ ملے تو: Location → Advanced → Earthquake Alerts

Earthquake Alerts کو آن کریں۔

Demo آپشن پر کلک کر کے آواز اور اسکرین پیغام کی جانچ کریں۔

Related Posts