پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین پر مقررہ فکس چارجز عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیسکو کی ایک دستاویز میں تجویز دی گئی ہے کہ سولر صارفین سے ان کے لوڈ یا فراہم کردہ یونٹس کی بنیاد پر چارجز وصول کیے جائیں۔
کمپنی کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین اُس وقت قومی گرڈ سے بجلی حاصل کرتے ہیں جب اُن کے سولر پینلز یا بیک اپ ذرائع سے پیداوار ناکافی ہو۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو صارفین سولر یونٹس گرڈ میں واپس بھیجتے ہیں وہ گرڈ کی دیکھ بھال کے اخراجات میں حصہ نہیں ڈالتے، جس سے غیر سولر صارفین پر مالی بوجھ بڑھ جاتا ہے۔
پیسکو نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے بڑھتے ہوئے استعمال سے تقسیم کار کمپنیوں کی آمدنی میں کمی ہو رہی ہے، نظام میں عدم مساوات پیدا ہو رہی ہے اور وولٹیج کے اتار چڑھاؤ سمیت تکنیکی مسائل سے نمٹنے کے لیے اضافی سرمایہ کاری کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سولر صارفین پر مقررہ چارجز عائد کرنا کمپنی کی مالی استحکام کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








