بھارتی پنجاب کے ہریانہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکے نے لڑکی پر سرعام فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ بھی ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا ایک موٹربائیک کے قریب کھڑا انتظار کر رہا تھا جبکہ لڑکی فون پر بات کرتی ہوئی سڑک کے دوسری طرف سے گزر رہی تھی۔ اچانک لڑکا اس کے قریب گیا اور گولی چلا دی جس کے بعد لوگ خوف کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے۔ لڑکی شدید زخمی ہو گئی اور درد سے کراہ رہی تھی۔
پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور اس کی حالت اب بہتر ہے۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے لڑکے کے لڑکی سے دوستانہ تعلق تھا۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو بائیں بازو اور کندھے میں گولی لگی جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم نے اپنی دیسی ساختہ پستول موقع پر ہی پھینک دی اور موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا تاہم پولیس کی کئی ٹیمیں اسے گرفتار کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی لڑکی نے بیان دیا ہے کہ وہ لڑکے کو تقریباً ایک سال سے جانتی تھی کیونکہ وہ بھی لائبریری آتا تھا تاہم دو ہفتے قبل اس نے لڑکے سے بات چیت بند کر دی تھی جس پر وہ ناراض ہو گیا اور شاید اسی غصے میں اس نے انتقام لینے کی کوشش کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








