وقار ذکاء کا وزیر اعظم پاکستان بننے کا فیصلہ! ٹیکنالوجی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی ٹیکنالوجی ماہر اور سوشل میڈیا شخصیت وقار ذکاء نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سیاسی جماعت ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان (TMP) کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ تک پہنچنے اور بالآخر پاکستان کے وزیراعظم بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وقار ذکا کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ملک میں ٹیکنالوجی، جدید تعلیم، ڈیجیٹل معیشت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر نوجوان طبقہ ان کے ساتھ کھڑا ہو جائے تو پاکستان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب کی طرف لے جایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون، تحریک انصاف، ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں سے مایوس کارکنان کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ ملکر ملک کی بہتری کا سفر شروع کریں۔

وقار ذکا نے کہا کہ اگر الیکشن جیت کر وزیر اعظم نہیں بنا تو با عزت طریقے سے اپوزیشن میں بیٹھوں گا تاہم ابھی ہمارے پاس اتنے مالی وسائل نہیں ہیں کہ ہم پورے ملک سے الیکشن لڑ سکے۔

ان کے مطابق مستقبل کی سیاست ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہوگی اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی اسی سمت میں قدم بڑھائے۔

Related Posts