لگتا ہے جوانی ان پر ٹھہر سی گئی ہے! 49 سالہ شالینی پاسی جیسی خوبصورتی مشکل ضرور ناممکن نہیں! سستا اور آسان طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Secret Foods for Glowing Skin & Ageless Beauty
ONLINE

صحت مند اور تروتازہ زندگی کے لیے دن کا آغاز کس طرح کیا جائے، یہ جاننا ہر شخص چاہتا ہے،بھارتی ماڈل اور لائف اسٹائل ایکسپرٹ شالینی پاسی نے اپنے روزمرہ خوراکی معمولات کے بارے میں بتایا، جو نہ صرف توانائی بخشتے ہیں بلکہ جسم کی قدرتی طاقت اور خوبصورتی کو بھی بڑھاتے ہیں۔

ان کے مطابق جسم کی صحت کا راز قدرتی غذاؤں، دیسی گھی، تازہ سبزیوں اور جوسز میں پوشیدہ ہے۔

49 سال کی شالینی پاسی کا کہنا ہے کہ وہ صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے ایک دیسی گھی پیتی ہیں، جو آنتوں، دماغ اور جلد کے لیے بے حد مفید ہے اور گھی نظامِ انہضام کو مضبوط اور جسم میں چمک پیدا کرتا ہے۔

اس کے بعد وہ سرخ جوس پیتی ہیں جس میں چقندر، آملہ، ادرک اور اجوائن شامل ہوتے ہیں۔ پھر ایک سبز جوس جس میں پالک، سیلری اور دیگر سبز سبزیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اسپراؤٹس جوس (سبز مونگ کی کونپلوں سے تیار شدہ) بھی پیتی ہیں، جو پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔

دن بھر ان کی خوراک مکمل طور پر قدرتی اور ہلکی غذا پر مشتمل ہوتی ہے۔ دوپہر میں وہ مختلف پھل کھاتی ہیں، جن میں پانچ رنگوں کے پھل شامل ہوتے ہیں تاکہ جسم کو مختلف غذائی اجزا حاصل ہوں۔

اس کے ساتھ وہ انار کا جوس اور ناریل پانی بھی لیتی ہیں۔ شام کے وقت وہ سبزیوں پر مشتمل مختلف سوپ پیتی ہیں جیسے پالک، بروکلی، شملہ مرچ، ٹماٹر، بھنڈی، مٹر اور زکینی وغیرہ۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ کھانے کو ہمیشہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ کر لیتی ہیں، تاکہ غذائیت برقرار رہے اور نظامِ ہاضمہ پر بوجھ نہ پڑے۔

ان کے مطابق مکمل پکا ہوا کھانا یا روٹی دال سبزی ایک ساتھ کھانے سے جسم غذا کو صحیح طرح جذب نہیں کر پاتا، اس لیے وہ زیادہ تر خام خوراک (کچی)استعمال کرتی ہیں۔

شالینی پاسی نے بتایا کہ وہ آیورویدک اصولوں کی پیروی کرتی ہیں اور زیادہ تر جوسز یا سوپ بغیر گرم کیے پیتی ہیں۔ اس عادت سے ان کا ہیموگلوبن لیول بہتر رہتا ہے جسم میں انفلامیشن (سوجن) نہیں ہوتی اور توانائی مسلسل برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کافی یا کیفین کا استعمال نہ ہونے کے برابر کرتی ہیں اور پچھلے 25 سالوں میں کوئی اینٹی بایوٹک نہیں لی۔ ان کے مطابق جسم کو بیماریوں سے لڑنے کے لیے خود قدرتی طور پر تیار ہونا چاہیے، دوائیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

شالینی پاسی کا کہنا ہے کہ وہ گھر پر خود ڈیٹاکس پاؤڈر بھی تیار کرتی ہیں، جو مختلف قدرتی مصالحوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ پاؤڈر جسم کی صفائی، تیزابیت کے خاتمے اور وزن میں توازن برقرار رکھنے کے لیے نہایت مؤثر ہے۔

اجزا (ڈیٹاکس پاؤڈر)

کالا نمک ایک چمچ

لیموں کا رس آدھا لیموں

آملہ پاؤڈر ایک چٹکی

سونٹھ پاؤڈر آدھی چمچ

زیرہ پاؤڈر آدھی چمچ

پانی ایک گلاس

تیاری کا طریقہ:
ان تمام اجزا کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر صبح خالی پیٹ پی لیں۔ یہ جسم میں موجود زہریلے مادے ختم کرتا ہے، تیزابیت کم کرتا ہے اور جسم کو الکلائن حالت میں لاتا ہے جس سے توانائی اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

شالینی پاسی کے مطابق یہ سادہ ٹوٹکا اسپاس یا مہنگے علاج سے زیادہ مؤثر ہے۔ اگر روزانہ صرف یہ مشروب پیا جائے تو جسم ہلکا، ذہن پرسکون اور جلد چمکدار رہتی ہے۔

Related Posts