ملک بھر میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جو آج سہ پہر کو نئی قیمتوں کے اجرا تک برقرار رہے گی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 4لاکھ 19ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بدھ کے روز قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق دس تولہ 24قیراط سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 19ہزار 362روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں دس گرام چوبیس قیراط سونے کی قیمت 857روپے کمی کے بعد 3لاکھ 59ہزار 353روپے ہو گئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں بائیس قیراط سونے کے دس گرام کی قیمت میں 668روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3لاکھ 29ہزار 858روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں دس امریکی ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3970ڈالر پر آ گیا ہے۔
ملک بھر میں چوبیس قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 5ہزار 22روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 4ہزار 305روپے برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








