سڑک پر لٹاکر خوب خاطر تواضع! پنجاب میں دکانداروں کے ہاتھوں وکیلوں کی پٹائی کی ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Clash Between Lawyers and Shopkeepers in Faisalabad
ONLINE

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دکانداروں اور وکلا کے درمیان جھگڑے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد سڑک پر وکیلوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مومن آباد جراب مارکیٹ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر چند وکلا کا دکانداروں کے ساتھ تنازع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ میں بدل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چند وکلا ایک دکاندار سے بدتمیزی کرنے آئے تھے تاہم موقع پر موجود دیگر دکانداروں نے مداخلت کی جس کے نتیجے میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

 

بعد ازاں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دکاندار وکلا کو سڑک پر گرا کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان شدید بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے دکانداروں کی کارروائی کو عوامی ردِ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، اگر وکلا قانون کی خلاف ورزی کریں تو انہیں بھی جواب دہ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب کئی صارفین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ان کے مطابق اگر وکلا نے زیادتی کی بھی، تب بھی قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے متعلقہ اداروں کو کارروائی کرنی چاہیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں فریقین کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

Related Posts