ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 14 مغوی بازیاب، ڈاکو فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

DI Khan police rescue 14 abducted labourers after operation in Paharpur
(Image: Dunya News)

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پہاڑپور کے علاقے سیدوالی سے اغوا کیے گئے 14 مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد احمد صاحبزادہ کی براہِ راست نگرانی میں انجام دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

اس دوران پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس کی بروقت اور منظم کارروائی کے باعث تمام مغوی مزدوروں کو محفوظ نکال لیا گیا۔

ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ ایس پی پہاڑپور، ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، ڈی ایس پیز اور دیگر اہلکاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کو کامیاب بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مستعد ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق پہاڑپور اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ تمام جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts