کراچی: سابق شوہر نے سابقہ اہلیہ کے موجودہ شوہر کو عدالت کے باہر گولیاں مار دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi man shot by wife’s ex-husband outside court
(Image: Pixabay)

کراچی: ملیر میں ایک مقامی عدالت کے باہر ایک شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اللہ بخش نامی ملزم نے انجام دیا، جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

منظور کو دو گولیاں لگیں، ایک کمر میں اور دوسری ٹانگ میں تاہم ایس ایس پی ملیر کے مطابق زخمی کی حالت مستحکم ہے۔

منظور کو فائرنگ اس کے اہلیہ کے پہلے شوہر، اللہ بخش نے نشانہ بنایا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts