سوشل میڈیا پر فحش و غیر اخلاقی مواد کیسے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا ہے کہ بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود فحژ، نامناسب یا غیر اخلاقی مواد رپورٹ کریں تاکہ ایسے مواد کو فوری طور پر ہٹایا جا سکے۔

پی ٹی اے کے مطابق اگر کسی پلیٹ فارم پر بچوں کے جنسی استحصال یا ہراسانی سے متعلق مواد نظر آئے تو اسے براہِ راست متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا پی ٹی اے کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے تاکہ مواد بلاک یا ہٹا دیا جائے۔

اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن شکایت درج کرنے کا آسان طریقہ بھی بتایا ہے

پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pk پر جائیں۔

ای سروس سیکشن میں جا کر اپنی شکایت درج کریں۔

Unlawful Online Content کا انتخاب کریں اور اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں۔

Category میں Child Abuse منتخب کریں۔

جس مواد کی رپورٹ کرنی ہے اس کا لنک یا اسکرین شاٹ اپ لوڈ کریں۔

آخر میں Register Complaint پر کلک کر کے شکایت جمع کرائیں۔

مزید سہولت کے لیے پی ٹی اے نے ہیلپ لائن 1121 بھی فراہم کی ہے جس پر کال کر کے بچوں سے متعلق نامناسب مواد کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بچوں کا آن لائن تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر شہری اس عمل میں اپنا کردار ادا کر کے محفوظ ڈیجیٹل ماحول بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

Related Posts