گلگت بلتستان لرز اٹھا! گندلو میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، متعدد گاڑیاں اور شہری دب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

گلگت بلتستان میں چلاس کے علاقے گندلو میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں چھ گاڑیاں مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گئیں جبکہ 2 گاڑیاں دریا میں جا گریں۔

ریسکیو اداروں نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے عملہ الرٹ ہے۔ ریسکیو کی تین گاڑیاں اور سات اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں کئی مسافر گاڑیاں آئیں اور کچھ مسافروں کے دب جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Related Posts