سونا ہو گیا مزید مہنگا! تازہ ترین قیمتیں سن کر آپ چونک جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی و مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں ایک بار پھر سے اضافہ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی مارکیٹس پر فی تولہ سونا 5 ہزار 9سو روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج فی تولہ 24 قیراط سونا 5 ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 7 سو 62 روپےہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 5 ہزار 65 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73ہزار 595 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے بڑھ کر5ہزار 353 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 134 ڈالرکا ہوگیا۔

Related Posts