سعودی ایکسپو میں پاکستان کے ہنر مندوں کی دھوم مچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ریاض ایکسپو، فائل فوٹو

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہیومن ریسورس اور مین پاور ایکسپو میں پاکستان کے سرکاری اور نجی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔

ایکسپو میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC)، چیف منسٹر اسکِلڈ پنجاب پروگرام اور پہلی بار بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی (B-TEVTA) کے اسٹالز لگائے گئے، جنہیں نمائش کے شرکا کی طرف سے زبردست رسپانس ملا۔

پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور باضابطہ طور پر ایکسپو کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر دونوں معزز مہمانوں نے اپنی تقریروں میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دیرینہ، مضبوط اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح یہ ہے کہ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد کو سعودی عرب میں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ دونوں ممالک کے اقتصادی اور مین پاور تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

ایکسپو میں انسانی وسائل، ورک فورس اور روزگار کے فروغ سے متعلق متعدد بین الاقوامی کمپنیاں بھی شریک ہوئیں، جبکہ پاکستانی اسٹالز نے غیر ملکی مندوبین اور مقامی شرکاء کی خصوصی دلچسپی حاصل کی۔

Related Posts